Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی ڈاکٹرز کی ٹیم کی طبی سامان کے ہمراہ پاکستان آمد

شائع 25 اپريل 2020 08:11am

چین کے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم طبی سامان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ٹیم کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چین کے ڈاکٹرز کی ایک اور ٹیم طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ ٹیم کورونا وائرس کے علاج کی خصوصی مہارت کی حامل ہے، جو 2 ماہ پاکستان میں قیام کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم 2 خصوصی ائیر کرافٹ کے ذریعے پاکستان پہنچی جس کی قیادت میجر جنرل ہوآنگ کونگژن کر رہے ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کا استقبال کیا۔ چینی ڈاکٹر کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کا تجریہ رکھتے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی حمایت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان اور چین میں ہمیشہ کے دوست ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔